40 Rabbana Dua

1

رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا ؕ اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ
سورہ البقرہ (2:127)

اے ہمارے رب! تو قبول فر ما ہم سے۔بےشک تو ہی ہے جو خوب سننے اور خوب جاننے والا ہے۔o

2

رَبَّنَا وَ اجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّۃً مُّسۡلِمَۃً لَّکَ ۪ وَ اَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَ تُبۡ عَلَیۡنَا ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ
سورہ البقرہ (2:128)

اے ہمارے رب ! ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنا لے اور ہماری اولاد سے بھی ایسی امت پیدا کر جو تیری تابع فرماں ہو اور ہمیں ہماری عبادتوں کے طریقے سکھا دے اور ہماری توبہ قبول فرما لے۔ بیشک تو اور صرف تو ہی بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

3

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ
سورہ البقرہ (2:201)

اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی سے نواز، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے

4

رَبَّنَاۤ اَفۡرِغۡ عَلَیۡنَا صَبۡرًا وَّ ثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَ انۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ
سورہ البقرہ (2:250)

اے ہمارے رب ہم پر صبر و استقلال انڈیل دے، اور ہمیں ثابت قدمی دے ، اور ہماری نصرت فرما کافر قوم پر ۔

5

رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا
سورہ البقرہ (2:286)

اے ہمارے رب اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر بیٹھیں تو تو ہماری گرفت نہ فرمانا

6

رَبَّنَا وَ لَا تَحۡمِلۡ عَلَیۡنَاۤ اِصۡرًا کَمَا حَمَلۡتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا
سورہ البقرہ (2:286)

اے ہمارے پروردگار! اور ہم پر ایسا بوجھ نا ڈالنا جیسا تونے ان لوگوں پر ڈالا تھا جو ہم سے پہلے تھے

7

رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ۚ وَ اعۡفُ عَنَّا ٝ وَ اغۡفِرۡ لَنَا ٝ وَ ارۡحَمۡنَا ٝ اَنۡتَ مَوۡلٰىنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ
سورہ البقرہ (2:286)

اے ہمارے رب! اور ہم پر ایسا بوجھ نا ڈال جسے اٹھانے کی ہمارے اندر طاقت نا ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما ، تو ہی ہمارا مولا ہے پس ہماری کافروں کی قوم پر نصرت فرما

8

رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَ ہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ
سورہ العمران (3:8)

اے ہمارے پروردگار! ہمارے دل میں کجی پیدا نا کر اس کے بعد کہ تونے ہمیں ہدایت عطا فرمائی اور خاص اپنے پاس سے رحمت عطا فرما بےشک تو ، تو ہی ہے جو سب سے بڑھ کر عطا کرنے والا ہے

9

رَبَّنَاۤ اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوۡمٍ لَّا رَیۡبَ فِیۡہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخۡلِفُ الۡمِیۡعَادَ
سورہ العمران (3:9)

اے ہمارے رب! بے شک تو اس دن سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں بےشک اللّٰہ تعالٰی وعدے کے خلاف نہیں کرتا

10

رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ
سورہ العمران (3:16)

اے ہمارے رب! بے شک ہم ایمان لائے پس ہمارے لیے ہمارے گناہوں کو معاف فرمادے اور بچا ہمیں آگ کے عذاب سے

11

رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ وَ اتَّبَعۡنَا الرَّسُوۡلَ فَاکۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰہِدِیۡنَ
سورہ العمران (3:53)

اے ہمارے رب! ہم اس پر ایمان لائے جو تو نے نازل کیا اور ہم نے رسول کی پیروی کی پس تو ہمیں لکھ دے گواہ رہنے والوں میں سے

12

رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ اِسۡرَافَنَا فِیۡۤ اَمۡرِنَا وَ ثَبِّتۡ اَقۡدَامَنَا وَ انۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ
سورہ العمران (3:147)

اے ہمارے پروردگار! ہمارے لیے ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور اس زیادتی کو بھی جو ہم نے اپنے کاموں میں کی ہے اور ہمارے قدموں کو جما دے اور کافروں کی قوم پر ہمیں مدد عنایت فرما۔

13

رَبَّنَا مَا خَلَقۡتَ ہٰذَا بَاطِلًا ۚ سُبۡحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
سورہ العمران (3:191)

اے ہمارے رب! تو نے اس کو بیکار نہیں بنایا، پاکی ہے تجھ کو پس تو ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔

14

رَبَّنَاۤ اِنَّکَ مَنۡ تُدۡخِلِ النَّارَ فَقَدۡ اَخۡزَیۡتَہٗ ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیۡنَ مِنۡ اَنۡصَارٍ
سورہ العمران (3:192)

اے ہمارے رب! بیشک تو نے ذلیل و خوار کر دیا اس کو کہ جسے تو نے آگ میں داخل کر دیا،اور ظلم کرنے والوں کے لیے کوئی مدد کرنے والا نہیں ہے۔

15

رَبَّنَاۤ اِنَّنَا سَمِعۡنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیۡ لِلۡاِیۡمَانِ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِرَبِّکُمۡ فَاٰمَنَّا
سورہ العمران (3:193)

اے ہمارے رب! بےشک ہم نے ایک ندا کرنے والے کی ایمان کیلئے ندا (یعنی پکار) سنی کہ اپنے رب پر ایمان لے آؤ تو ہم ایمان لائے۔

16

رَبَّنَا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ کَفِّرۡ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الۡاَبۡرَارِ
سورہ العمران (3:193)

اے ہمارے رب! پس تو ہمارے لیے ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے اور تو ہمارے برے کاموں کو ہم سے دور کردے اور ہمیں نیکوکاروں کے ساتھ وفات نصیب فرما۔

17

رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدۡتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَ لَا تُخۡزِنَا یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ اِنَّکَ لَا تُخۡلِفُ الۡمِیۡعَادَ
سورہ العمران (3:194)

اے ہمارے رب! ہمیں وہ عطا فرما کہ جس کا تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے ہم سے وعدہ فرمایا ہے اور تو قیامت کے دن ہمیں ذلیل و رسوا نہ کرنا، بےشک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔

18

رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاکۡتُبۡنَا مَعَ الشّٰہِدِیۡنَ
سورہ المائدہ (5:83)

اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان لے آئے پس تو ہمیں گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ دے۔

19

رَبَّنَاۤ اَنۡزِلۡ عَلَیۡنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوۡنُ لَنَا عِیۡدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنۡکَ ۚ وَ ارۡزُقۡنَا وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ
سورہ المائدہ (5:114)

اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے ایک ایسا دستر خوان اتار جو ہمارے اگلوں اور پچھلوں کے لیے تہوار اور تیری جانب سے ایک نشانی ہو جائے اور تو ہمیں رزق عنایت کر، بیشک تو سب سے بہتر رزق عطا کرنے والا ہے۔

20

رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا ٜ وَ اِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَ تَرۡحَمۡنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ
سورہ الاعراف (7:23)

اے ہمارے رب! ہم اپنے نفسوں پر ظلم کر بیٹھے ہیں اور اگر تو نے ہمیں نہ بخشا اور ہم پر رحم و کرم نہ کیا تو ہم ضرور بضرور خسارہ پانے والوں میں سے ہوں گے۔

21

رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ
سورہ الاعراف (7:47)

اے ہمارے رب! ہمیں ان لوگوں کے ساتھ نہ کرنا کہ جو ظلم کرنے والے ہیں۔

22

رَبَّنَا افۡتَحۡ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَ قَوۡمِنَا بِالۡحَقِّ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡفٰتِحِیۡنَ
سورہ الاعراف (7:89)

اے ہمارے رب! ہمارے اور ہمارے لوگوں کے مابین حق کے ساتھ فیصلہ فرما۔اور بےشک تو سب سے بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

23

رَبَّنَاۤ اَفۡرِغۡ عَلَیۡنَا صَبۡرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسۡلِمِیۡنَ
سورہ الاعراف (7:126)

اے ہمارے رب! ہم پر صبر و استقلال انڈیل دے اور ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات نصیب کر۔

24

رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَۃً لِّلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ
وَ نَجِّنَا بِرَحۡمَتِکَ مِنَ الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ
سورہ یونس (86-10:85)

اے ہمارے رب! ہم کو ظلم کرنے والی قوم کے لیے آزمائش نہ بنانا۔
اور ہمیں اپنی رحمت و فضل کے ذریعے کافروں کی قوم سے نجات دے

25

رَبَّنَاۤ اِنَّکَ تَعۡلَمُ مَا نُخۡفِیۡ وَ مَا نُعۡلِنُ ؕ وَ مَا یَخۡفٰی عَلَی اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ
سورہ ابراھیم (14:38)

اے ہمارے رب! بلا شبہ تیرے علم میں ہے جو ہم چھپ کر کرتے ہیں اور جو اعلانیہ کرتے ہیں، آسمان اور ذمین میں کوئی ایسی شے نہیں ہے جو اللہ سے مخفی ہو۔

26

رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ

اے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی ( ایک جماعت کو)، اور اے ہمارے پروردگار! ہماری دعا کو قبول فرما لے

27
رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَوۡمَ یَقُوۡمُ الۡحِسَابُ
سورہ ابراھیم (41-14:40)

اے ہمارے پروردگار! مجھے اور میرے والدین کو اور ایمان رکھنے والوں کو اس دن بخش دے جس دن حساب قائم ہو گا۔

28

رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً وَّ ہَیِّیٴۡ لَنَا مِنۡ اَمۡرِنَا رَشَدًا
سورہ الکھف (18:10)

اے ہمارے رب! ہم کو اپنی جانب سے رحمت و فضل عنایت فرما اور ہمارے معاملات میں ہمارے لیے بھلائی مہیا فرما۔

29

رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنۡ یَّفۡرُطَ عَلَیۡنَاۤ اَوۡ اَنۡ یَّطۡغٰی
سورہ طہ (20:45)

اے ہمارے رب! بیشک ہمیں اس بات کا ڈر ہے کہ وہ ہم پر زیادتی نہ کرے یا یہ کہ وہ حد سے تجاوز نہ کرے۔

30

رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا وَ ارۡحَمۡنَا وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ
سورہ المؤمنون (23:109)

اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے پس تو ہمیں معاف فرما دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر رحم و کرم فرمانے والا ہے۔

31

رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ ٭ۖ اِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا
اِنَّہَا سَآءَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
سورہ الفرقان (66-25:65)

اے ہمارے رب! ہم سے جہنم کے عذاب کو پھیر دے بیشک اس کا عذاب ہمیشہ رہنے والا وبال ہے۔
بلاشبہ وہ رہنے اور قیام کرنے کیلئے بہت ہی بری جگہ ہے۔

32

رَبَّنَا ہَبۡ لَنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعۡیُنٍ وَّ اجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِیۡنَ اِمَامًا
سورہ الفرقان (25:74)

اے ہمارے رب!ہماری بیویوں اور اولادوں سے ہمارے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقی لوگوں کے لئے امام و پیشوا بنا۔

33

رَبَّنَا لَغَفُوۡرٌ شَکُوۡرُۨ
سورہ فاطر (35:34)

یقینا ہمارا پروردگار نہایت بخشنے والا بہت قدر کرنے والا ہے۔

34

رَبَّنَا وَسِعۡتَ کُلَّ شَیۡءٍ رَّحۡمَۃً وَّ عِلۡمًا فَاغۡفِرۡ لِلَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَ اتَّبَعُوۡا سَبِیۡلَکَ وَ قِہِمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ
سورہ المؤمن ( 40:7)

اے ہمارے رب! بلاشبہ تو ہر شے کو اپنی رحمت و فضل اور علم سے گھیرے ہوئے ہے پس جو توبہ کریں تو انکو بخش دے اور وہ تیرے رستے کی اتباع کریں اور انہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔

35

رَبَّنَا وَ اَدۡخِلۡہُمۡ جَنّٰتِ عَدۡنِۣ الَّتِیۡ وَعَدۡتَّہُمۡ وَ مَنۡ صَلَحَ مِنۡ اٰبَآئِہِمۡ وَ اَزۡوَاجِہِمۡ وَ ذُرِّیّٰتِہِمۡ ؕ اِنَّکَ اَنۡت الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ
وَ قِہِمُ السَّیِّاٰتِ ؕ وَ مَنۡ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوۡمَئِذٍ فَقَدۡ رَحِمۡتَہٗ ؕ وَ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ
سورہ المؤمن (9 -40:

اے ہمارے رب! اور انہیں ہمیشگی والے ایسے باغات میں داخل فرمادے کہ جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور جو ان کے آبائواجداد اور ان کی ازواج اور انکی اولادوں میں سے صالح ہوں، بلاشبہ تو ہی ہے جو غالب حکمت والا ہے۔

36

رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَنَا وَ لِاِخۡوَانِنَا الَّذِیۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِیۡمَانِ وَ لَا تَجۡعَلۡ فِیۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا
سورہ الحشر (59:10)

اے ہمارے رب! بخشش عنایت فرما ہم کو اور ہمارے ان بھائیوں کو جو ایمان میں ہم پر سبقت لے گئے اور ان لوگوں کیلئے جو ایمان والے ہیں ہمارے دلوں میں کینہ و بغض نہ بنانا

37

رَبَّنَا عَلَیۡکَ تَوَکَّلۡنَا وَ اِلَیۡکَ اَنَبۡنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ
سورہ الممتحنہ ( 60:4)

اے ہمارے پروردگار! ہم نے تیری ہی ذات پر توکل کیا اورہم نے تیری ہی جانب رجوع کیا اور تیری ہی طرف واپسی ہے۔

38

رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَۃً لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ اغۡفِرۡ لَنَا رَبَّنَا ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ
سورہ الممتحنہ (60:5)

اے ہمارے پروردگار! ہمیں ان لوگوں کے لئے کہ جنہوں نے کفر کیا آزمائش نہ بنانا اور ہمیں بخشش عنایت فرما اے ہمارے رب، بیشک تو ہی ہے جو سب پر غالب کمال حکمت والا ہے۔

39

رَبَّنَاۤ اِنَّکَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ
سورہ الحشر (59:10

اے ہمارے پروردگار! بےشک تو بہت شفقت فرمانے والا بہت رحم کرنے والا ہے

40

رَبَّنَاۤ اَتۡمِمۡ لَنَا نُوۡرَنَا وَ اغۡفِرۡ لَنَا ۚ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ
سورہ التحریم (66:8)

اے ہمارے پروردگار! ہمارے لیے ہمارا نور مکمل فرما اور ہمیں معاف کر، بلاشبہ تو ہر شے پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

Similar Posts

  • Masnoon Dua

    Masnoon Dua Before Sleeping اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوْتُ وَاَحْيٰي When Waking up الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي اَحْيَانَا بَعْدَ مَاۤ اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُوْرُ Dua For Meal Before eating Meal بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ After eating Meal اَلْـحَمْدُ لِلّٰـهِ كَثِـيْرًا طَيِّـبًا مُبَارَكًا فِيْهِ When someone offers you Meal اَللّٰهُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِيْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِيْ Dua For Toilet Before…

  • Dua

    Daily Dua Dua for Guidness 1 رَبَّنَا وَ اجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّۃً مُّسۡلِمَۃً لَّکَ ۪ وَ اَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَ تُبۡ عَلَیۡنَا ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُسورہ البقرہ (2:128) اے ہمارے رب ! ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنا لے اور ہماری اولاد سے بھی ایسی امت ہو جو تیری تابع فرماں ہو…